
ہاٹ لائن نیوز : ایک حالیہ امریکی تحقیق کے مطابق صبح کے وقت کافی پینا دن کے دیگر اوقات کے مقابلے میں زیادہ فائدہ مند ہے۔
جو لوگ صبح کے وقت کافی پیتے تھے ان میں کسی بھی بیماری یا وجہ سے قبل از وقت موت کا خطرہ 16 فیصد کم ہوتا ہے اور دل کی بیماریوں جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج سے موت کا خطرہ 31 فیصد کم ہوتا ہے۔
تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ جہاں صبح کافی پینے کے فوائد واضح ہیں، وہیں دن بھر کافی پینا دل کی صحت کے ان فوائد کو کم کرتا ہے۔ تاہم دن بھر کافی پینے سے کسی بیماری سے موت کا خطرہ کم نہیں ہوا۔
محققین کے مطابق صبح کے وقت کافی پینا شام کے مقابلے میں دل کی صحت کے لیے بہتر ہے، کیونکہ شام کے وقت کافی پینے سے جسم کی اندرونی گھڑی اور نیند متاثر ہوتی ہے، جس سے بلڈ پریشر اور سوزش بڑھ جاتی ہے، جو کہ دل کو نقصان پہنچاتی ہے۔ صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔









