واٹر ٹینکر نےموٹر سائیکل سواروں کوکچل ڈالا

0
150
واٹر ٹینکر نےموٹر سائیکل سواروں کوکچل ڈالا

ہاٹ لائن نیوز : شہید ملت پل کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کیمطابق جاں بحق اور زخمی موٹر سائیکل سواروں کو جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی جس سے علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ حکام مزید معلومات حاصل کرنیکے لیے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Leave a reply