غزہ کا ذکر کرنا گلوکارہ کو مہنگا پڑگیا

ہاٹ لائن نیوز : سوشل میڈیا ہٹ ‘کرما گڈن’ کے پیچھے گلوکارہ اور نغمہ نگار آیاح مے نے انسٹاگرام پر انکشاف کیا کہ جب انہوں نے گانے کے بول اور لائنز تبدیل کرنے سے انکار کیا تو ان کے منیجر نے ان کا معاہدہ ختم کر دیا۔
آیاح مے نے اپنے گانے میں تین اہم موضوعات پر روشنی ڈالی ہے: “بگ فارما” (بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی سازشیں)، “انسانی ساختہ وائرس” (کورونا وائرس کا حوالہ دیتے ہوئے)، اور “منسوخی کلچر” (سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کا عروج۔ ) کے ساتھ ساتھ “جنگوں” کو “نسل کشی” کے طور پر پیش کرنا۔
انہوں نے کہا کہ اس گانے کے ذریعے انہوں نے دنیا بھر میں انسانوں کے پیدا کردہ مسائل بالخصوص اسرائیل اور غزہ میں جاری نسل کشی کی جنگ کو اجاگر کیا ہے۔
معاہدے کی منسوخی کے بعد، آیاح مے نے گانا خود ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا، جو تیزی سے وائرل ہو گیا اور اسے دنیا بھر میں پذیرائی ملی۔ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا: ‘میرا ساتھ دینے کا شکریہ، بہت سے لوگوں نے اس گانے کو روکنے کی کوشش کی، یہ کیسی دنیا ہے جہاں سچ بولنے والےتنہا ہیں، دنیا بے حس ہو گئی ہے۔ .’









