اسرائیلی گاڑیوں پر حملہ، 3 اسرائیلی ہلاک 8 زخمی

ہاٹ لائن نیوز : اسرائیلی حکام کے مطابق مغربی کنارے کے ایک قصبے میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 اسرائیلی شہری ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کم از کم دو فلسطینی بندوق برداروں نے کاروں اور ایک بس پر فائرنگ کی۔
کار اور مسافر بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 اسرائیلی ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 60 سال کی 2 خواتین اور 40 سال کا ایک مرد شامل ہے جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔









