اسلحہ لائسنس برانچ کا پورا عملہ تبدیل کر دیاگیا

0
129
اسلحہ لائسنس برانچ کا پورا عملہ تبدیل کر دیاگیا

ہاٹ لائن نیوز: پنجاب میں اسلحہ لائسنس، فروخت اور مرمت کے عمل میں شفافیت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے اسلحہ لائسنس برانچ کا پورا عملہ تبدیل کر دیا ہے۔

محکمہ ٹیکسیشن پنجاب نے صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام عملے کو میرٹ کی بالادستی اور عوامی شکایات پر تبدیل کیا جائے۔

حکومت کیجانب سے یہ اقدام اسلحہ برانچ کی کارکردگی اور جوابدہی کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ اسلحہ برانچ میں ایک سال مکمل کرنے والے تمام افسران اور عملے کو تبدیل کیا جائے، اسلحہ برانچ میں تعینات افسران اور عملے کی ہر سال تبدیلی کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a reply