
ہاٹ لائن نیوز : بھارتی سنیما اور تامل فلموں کے معروف اداکار اجیت کمار کی گاڑی دبئی میں کار ریسنگ مقابلے کے پریکٹس سیشن کے دوران حادثے کا شکار ہوگئی۔
یہ واقعہ اسوقت پیش آیا جب اجیت کی ٹیم ‘دبئی گرینڈ پریکٹس 2025’ کی تیاریوں میں مصروف تھی، جو 9 جنوری کو شروع ہونیوالی ہے۔
تیز رفتار ریسنگ کار ٹریک پر ٹرن لیتے ہوئے باؤنڈری وال سے بری طرح ٹکرا گئی اور پوری طرح سے چکر کاٹ گئی جس کے نتیجے میں کار کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا تاہم اداکار کو گاڑی سے بحفاظت باہر نکلتے دیکھا گیا۔
اداکار کی ریسنگ ٹیم کے اکاؤنٹ نے حادثے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک پریکٹس سیشن کا حصہ تھا، انہوں نے مزید کہا، ‘اجیت کمار کا پریکٹس کے دوران بڑا حادثہ لیکن نقصان نہیں پہنچا، دفتر میں ایک اور دن، ،یہی ریسنگ ہے









