گول گپےبیچنے والا بھی ٹیکس حکام کے ریڈارپر

0
191
گول گپےبیچنے والا بھی ٹیکس حکام کے ریڈارپر

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی ریاست تامل ناڈو میں گول گپے بیچنے والا مبینہ طور پر 40 لاکھ روپے کی آن لائن ادائیگی وصول کرنے کے بعد ٹیکس حکام کے ریڈار میں آگیا ہے۔

17 دسمبر 2024 کو ‘تامل ناڈو گڈز اینڈ سروسز ٹیکس ایکٹ’ اور ‘سینٹرل جی ایس ٹی ایکٹ’ کے سیکشن 70 کے تحت گولگپے فروخت کرنے والے شخص کو ٹیکس ادائیگی کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔

ہندوستانی جی ایس ٹی قوانین کیمطابق، 40 لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ کا کاروبار کرنے والے دکانداروں کے لیے رجسٹریشن اور ٹیکس کی ادائیگی لازمی ہے۔

گولگپے والے کو موصول ہونے والا نوٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہیں ٹیکس حکام کے سامنے ذاتی طور پر حاضر ہونے اور گزشتہ 3 سالوں کے دوران اپنے کاروباری لین دین سے متعلق دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a reply