گھر کو کاروں اور موٹرسائیکلوں کے پرزہ جات سے سجانےوالا شہری

0
166
گھر کو کاروں اور موٹرسائیکلوں کے پرزہ جات سے سجانےوالا شہری

ہاٹ لائن نیوز : ایک بھارتی شہری نے انوکھا انداز اپناتے ہوئے اپنے گھر کو کار اور موٹر سائیکل کے اسپیئر پارٹس سے سجا دیا۔

ریاست کیرالہ میں کاروں کے شوقین شخص نے اپنے گھر کو کاروں اور موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس سے سجایا ہے، فوٹوز اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک بھارتی شہری کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اس نے گھر کے مختلف حصوں کو دکھایا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح گھر کے مالک نے عام اشیاء کو دوبارہ تیار کیا اور انہیں ایک نئی شکل دی۔ ایک پرانی کار کو صوفے میں تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ اسکوٹر کے ہینڈل سے لائٹ بنائی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کے بیڈ روم، ڈرائنگ روم اور کوریڈور کے کونوں کو گاڑیوں کے مختلف پرزوں سے سجایا گیا ہے جو روزمرہ کی اشیاء کے طور پر بھی استعمال ہوتے ہیں۔

Leave a reply