آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی لاش ان کے گھر سے برآمد

ہاٹ لائن نیوز : انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن یونیورسٹی سکھر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشتیاق میمن کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر سے اشتیاق میمن کی 2 بہنیں بھی بے ہوش پائی گئیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فون رسیو نہ ہونے پر اشتیاق میمن کے رشتہ داروں نے گھر کا تالہ توڑ کر اشتیاق میمن اور اس کی بے ہوش بہنوں کو نکالا۔
اس کی بہن فائزہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے رات کو کھانا کھایا اور چائے پی، جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگئے۔
معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد صورتحال واضح ہو گی۔









