لینڈنگ کےدوران طیارہ تباہ ؛ ہلاکتوں کی تعداد 85 ہو گئی

ہاٹ لائن نیوز : جنوبی کوریا میں ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 85 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارے میں 175 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔ حادثہ جنوبی کوریا کے موانگ ایئرپورٹ پر پیش آیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ طیارہ رن وے کے اردگرد موجود باڑ سے ٹکرا گیا جب کہ جائے حادثہ سے 2 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے اور طیارے کے عقب میں موجود دیگر مسافروں کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔








