35 افراد کو گاڑی تلے کچلنے والے شخص کو سزائے موت

0
184
35 افراد کو گاڑی تلے کچلنے والے شخص کو سزائے موت

ہاٹ لائن نیوز : چین کی ایک عدالت نے تیز رفتار کار لوگوں پر چڑھا کر 35 افراد کو ہلاک کرنے والے شخص کو سزائے موت سنا دی۔

نومبر میں چین کے جنوبی شہر زوہائی میں 62 سالہ فین نامی شخص نے جان بوجھ کر تیز رفتار کار ایک اسپورٹس سینٹر کے باہر ورزش کرنے والے افراد پر چڑھا دی۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مجرم کے عزائم خطرناک تھے اور جرم کی نوعیت بہت سنگین تھی، ایسے واقعات سے معاشرے کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم فین نے یہ انتہائی قدم اپنی طلاق اور اس کے بعد جائیداد کی تقسیم کے معاملے سے مطمئن نہ ہونے پر اٹھایا۔

Leave a reply