گھر سے 5 بے ہوش افراد برآمد، ایک جاں بحق، دو کی حالت تشویشناک

0
142
گھر سے 5 بے ہوش افراد برآمد، ایک جاں بحق، دو کی حالت تشویشناک

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر ڈبلیو 22 اسٹاپ کے قریب لاسی پاڑہ میں ایک گھر سے خاتون سمیت 5 افرادبےہوش پائے گئے، جنہیں اسپتال منتقل کیاگیا،جہاں ایک شخص دم توڑگیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متاثرین کو کوئی زہریلی چیز کھلائی گئی یا رات کے وقت گھر میں دھواں بھرنے سے انکی حالت مزید خراب ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مزید دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے ڈاکٹروں کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

Leave a reply