سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی اجازت دیناافسوسناک قرار

0
150
سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی اجازت دیناافسوسناک قرار

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کیجانب سے عام شہریوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کی اجازت دینا افسوسناک ہے۔

اسد قیصر نے پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہےکہ ہم اس ملک میں آزاد عدلیہ، قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے مقدمات چلانے کی اجازت دینا افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کو بھی ہمارے خلاف درج مقدمات پر افسوس ہے۔ ہم نے کل بات چیت کی ہے، ہم نے تین نکات سامنے رکھے ہیں۔ جن کارکنوں کا علاج کیا جا رہا ہے، گرفتار افراد کو رہا کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 9 مئی اور 24 نومبر کے واقعات کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم عدالتوں پر دباؤ کے خلاف ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ عدالت میں فیصلے آزادانہ ہوں۔ اس وقت قوم کے سامنے رکھ دیا ہے، کوئی گارنٹی نہیں۔

Leave a reply