گھریلوملازمہ 20 لاکھ روپےاور 20 تولےسونالےکرفرار

ہاٹ لائن نیوز : تھانہ ڈیفنس بی کی حدود میں گھریلو ملازمہ نے گھر کی صفائی کردی۔
پولیس کیمطابق ہما نامی خاتون لاہور کے علاقے تھانہ ڈیفینس بی میں ندیم ضیا کے گھر کام کرتی تھی۔ ملازمہ گھرسے 20 لاکھ نقدی اور 20 تولے سونےکے زیورات چوری کرکے فرارہوگئی ہے۔
پولیس نے مکان مالک کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔









