غباروں میں بھرنےوالی گیس کا سلنڈر پھٹنے سے 6 بچے زخمی

0
170
غباروں میں بھرنےوالی گیس کا سلنڈر پھٹنے سے 6 بچے زخمی

ہاٹ لائن نیوز : پتوکی میں غبارہ بیچنے والے کا گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں غبارہ فروش اور غبارے خریدنے والے 6 بچے شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کیمطابق غبارہ بیچنے والے کا گیس سلنڈر پھٹ گیا، جسکے نتیجے میں غبارہ بیچنے والے سمیت 6 بچے زخمی ہوگئے، زخمی بچوں کی عمریں 5 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔

ذرائع کے مطابق بچے غبارے خریدنے کے لیے جمع تھے کہ اچانگ سلنڈر پھٹ گیا، پولیس اور ریسکیو اداروں نے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا۔

Leave a reply