دلہے نے سانولی دلہن کو دیکھتے ہی شادی سے انکار کر دیا

ہاٹ لائن نیوز : راجستھان کے جے پور سے ایک بارات مرزا پور کے ایک گاؤں پہنچی۔ لیکن دلہن کو دیکھ کر دولہے نے شادی سے انکار کردیا جس کے بعد پولیس کو بلانا پڑا۔
گزشتہ منگل کو راجستھان کے جے پور سے ایک چھتریا خاندان بینڈ باجے کے ساتھ ایک بارات میں راج گڑھ علاقے کے ایک گاؤں پہنچا۔ آنکھوں میں شادی کا خواب لیے دولہا بارات لے کر دلہن کو لینے پہنچا۔
گھر پہنچنے کے بعد دولہا کو دلہن کے گھر والوں پر شک ہو گیا۔ شادی کے وقت جب دلہن سانولی نظرآئی تو دولہن کی امیدیں لمحہ بھر میں چکنا چور ہو گئیں۔ دولہے نے شادی سے انکار کر دیا۔
شادی میں موجود گاؤں والوں نے اسکی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس موقع پر پہنچی، دولہا اور اسکے اہل خانہ کو تھانے لے گئی اور ان سے پوچھ گچھ کی۔ پھر بعد میں چھوڑ دیا۔









