کینیڈا نے پاکستانی ڈاکٹر کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازدیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان سےتعلق رکھنےوالےڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کو کینیڈا کے اعلیٰ ترین سول اعزاز ‘آرڈر آف کینیڈا’ سےنوازاگیاہے۔
ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کو دنیا بھر میں ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے انکی شاندار خدمات کے لیے باوقار آرڈر آف کینیڈا سے نوازا گیا ہے۔ وہ اس شعبے کے ایک سرکردہ ماہر ہیں، اور انکی تحقیق کا عالمی صحت کی پالیسیوں پر خاصا اثر پڑا ہے۔
کراچی کے نجی اسپتال کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار بھٹو زچہ و بچہ کی صحت میں بین الاقوامی سطح پر جانے جاتے ہیں، ان کی انقلابی تحقیق نے دنیا بھر میں صحت عامہ کی پالیسیوں کو تبدیل کردیا۔









