تبو اور اکشے کمار 15 سال بعد ایک ساتھ

0
225
تبو اور اکشے کمار 15 سال بعد ایک ساتھ

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ تبو بلاک بسٹر فلم ہیرا پھیری کے بعد اکشے کمار کے ساتھ ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار اور پریا درشن 13 سال بعد بھوت بنگلہ نامی ہارر کامیڈی فلم کے لیے دوبارہ اکٹھے ہو رہے ہیں اور اب پریا درشن نے پروڈیوسر ایکتا کپور کے ساتھ مل کر تبو کو کاسٹ میں شامل کیا ہے۔ تبو 15 سال بعد اکشے کے ساتھ اسکرین پر واپس آئیں گی۔

بھارتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تبو نے اکشے کمار کے ساتھ بھوت بنگلہ میں اہم کردار کے لیے فلم سائن کی ہے، تاہم اس کردار کے بارے میں ابھی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

Leave a reply