خوارج نےانسداد پولیو مہم کی ٹیم پرحملہ کردیا

0
188
خوارج نےانسداد پولیو مہم کی ٹیم پرحملہ کردیا

ہاٹ لائن نیوز : ڈیرہ غازی خان: پاکستان رینجرز اور پنجاب پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق خوارج نے انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر حملہ کردیا جس کے جواب میں پولیس پروٹیکشن پارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیم کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

علاقے میں گشت پر مامور پاکستان رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر دہشت گردوں کیخلاف جوابی کارروائی کی، اس دوران 40 منٹ تک فائرنگ کا شدید تبادلہ جاری رہا۔ اس کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

Leave a reply