شاہدخاقان عباسی نے 26ویں آئینی ترمیم کوچیلنج کردیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 26ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
شاہد خاقان عباسی کیجانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام کرنے سے روکا جائے، ہائی کورٹس میں نئے ججز کی تعیناتی بھی روکی جائے اور 26ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیاجائے۔
درخواست سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر معیز جعفری کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔









