مشہور فیشن برانڈ کےبانی کھائی میں گرکرہلاک

ہاٹ لائن نیوز : یورپ کی مشہور فیشن چین کے بانی ازاق اندیک ہائیکنگ کے دوران کھائی میں گر کر ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 71 سالہ ازاق اینڈک مشہور ہسپانوی ملبوسات کی چین مینگو کے بانی تھے جسکے یورپ سمیت دنیا بھر میں 2800 اسٹورز ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز بارسلونا میں ہائیکنگ کے دوران ازاق کھائی میں گرنے سے ہلاک ہو گئے۔
کمپنی نے انکی موت کے حوالے سے مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم ہسپانوی میڈیا نے بتایا کہ وہ اپنے خاندان کے افراد کیساتھ بارسلونا کے پہاڑوں میں ہائیکنگ پر گئے تھے۔









