پرائیویٹ میڈیسن کمپنی کی وین لٹ گئی، سیلز مین بھاری رقوم سےمحروم

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے علاقے شجاع آباد کے علاقے سکندرآباد کے قریب نجی میڈیسن کمپنی کی وین لوٹ لی گئی۔ پانچ مسلح ڈاکوؤں نے سیلز مین سے 19 لاکھ کی نقدی لوٹ لی۔
سیلز مین محمد امین اور ڈرائیور قصیر عباس نے بتایا کہ وہ تیکوری کےبعد ملتان جا رہے تھے کہ بائی پاس کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا۔
محمد امین نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے پستول کے بٹ سے وین کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا اور نو لاکھ روپے سے زائد نقدی لیکر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔









