چور موبائل فون اور پیسوں کی بجائے قیمہ لوٹ کر فرار

0
198
چور موبائل فون اور پیسوں کی بجائے قیمہ لوٹ کر فرار

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں مسلح ڈکیتی کا انوکھا واقعہ، ڈاکو گن پوائنٹ پر مشہور گولا کباب والوں کا گوشت لے اڑے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں بے لگام ڈاکوؤں نے انوکھی واردات کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر شہر کے مشہور گولا کباب والوں کا گوشت چھین لیا۔

یہ انوکھا واقعہ گزشتہ شام لیاقت آباد میں پیش آیا، موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان گن پوائنٹ پر ملازم سے 10 کلوقیمہ چھین کر فرار ہوگئے۔

شہری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جیسے ہی ملزمان میرے پاس آئے مجھے لگا کہ وہ موبائل فون اور نقدی لینے آئے ہیں تاہم ملزمان قیمے کا تھیلا لے گئے۔

Leave a reply