ایک ہاتھ میں تلوار پکڑ کر دوسرےسےمصافحہ نہیں کیاجاسکتا

ہاٹ لائن نیوز : سینیٹ میں مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے رہنما اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی یا تو مذاکرات کی بات کرے یا سول نافرمانی کی مرتکب ہو جائے۔ مصافحہ کرتے وقت دوسرے ہاتھ میں تلوار پکڑنا ممکن نہیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ ایک طرف پی ٹی آئی اپنے لیے مراعات حاصل کرنے کے لیے مذاکرات کرنا چاہتی ہے اور دوسری طرف پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلیے سول نافرمانی کے منصوبے بنا رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات اور سول نافرمانی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، تحریک انصاف اگر مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو اپنے کندھوں پر نیا بوجھ نہ ڈالے، پچھلا بوجھ ہی کافی ہے۔








