شادی کی تقریب میں آنےوالےپالتو شیر نے مہمانوں کونوچ ڈالا

ہاٹ لائن نیوز : لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں شادی کی تقریب میں پالتو شیر نے مہمانوں پر حملہ کر دیا جسکے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک مہمان اپنے پالتو شیر کے ساتھ شادی ہال پہنچا۔ جب شیر ہال میں داخل ہوا تو بہت سے لوگوں کو دیکھ کر ڈر گیا۔
مالک نے شیر کو قابو کرنے کی کوشش کی لیکن شیر رسی توڑ کر بھیڑ کی طرف بھاگا۔ شیر کے مالک اور دیگر نے اسے روکنے کی کوشش کی لیکن شیر کی طاقت نے انکی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔
مالک نے شیر کے سر پر کوڑا مارا جس سے شیر اور بھی غصے میں آگیا اور مہمانوں پر حملہ کر دیا۔ شیر کے تیز اور طاقتور پنجوں سے متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔









