
ہاٹ لائن نیوز : ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا نمائندہ ظاہر کرکے شہریوں کا واٹس ایپ ہیک کرنیکا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے شہریوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض جرائم پیشہ عناصر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندے ہونے کا بہانہ بنا کر واٹس ایپ پر صارفین سے رابطہ کر رہے ہیں۔
یہ افراد ڈگری کی تصدیق کے بہانے صارفین کو ایک کوڈ بھیج کر شیئر کرنے کو کہتے ہیں اور جیسے ہی صارفین کوڈ شیئر کرتے ہیں انکا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوجاتا ہے۔
ایف آئی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی نامعلوم میسج یا کال پر کوئی کوڈ شیئر نہ کریں اور ایسی کال یا میسج موصول ہونے پر ایف آئی اے سائبر ونگ کو مطلع کریں۔









