
ہاٹ لائن نیوز : دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے دولت جمع کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔
ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں جن کی دولت 400 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
ایلون مسک کی دولت میں 11 دسمبر کو 62.8 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا جسکی وجہ انکی کمپنی سپیس ایکس کی قیمت 350 بلین ڈالر اور ٹیسلا کے شیئر کی قیمت میں اضافہ ہے۔
اس اضافے کے بعد اب وہ 447 بلین ڈالر کے مالک ہیں جو کہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص جیف بیزوس (249 بلین ڈالر) سے 198 بلین ڈالر زیادہ ہیں۔









