پولیس دوہرےقتل کےملزم کوگرفتار کرنےمیں ناکام

ہاٹ لائن نیوز : پولیس دوہرے قتل کے ملزم سکندرکوگرفتار اورجامع تفتیش نہ کرسکی۔
21 جولائی کو ملزمان نے جھگڑےکےدوران سسر زبیر اور بیٹی نور کو قتل کردیا تھا، تھانہ نیو ٹاؤن میں ملزم سکندر کیخلاف دادا اور پوتےکےقتل کا مقدمہ درج کیاگیاتھا۔
مقتولہ کےاہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ تفتیشی افسر شوہر کو گرفتار کرنیکےبجائے ہم سے اسکا مقام پوچھتا رہا اور پولیس کی سستی کے باعث ملزم عدالت سے ضمانت حاصل کر کے غائب ہو گیاہے۔
عدم پیشی پر عدالت نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ کرتےہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالتی حکم پر مقدمے میں قتل کی دفعہ 302 بھی شامل کردی گئی، عدالتی احکامات کےباوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیاجاسکا۔
متاثرہ خاندان نے الزام لگایا کہ ملزمان کیجانب سے مقدمہ واپس لینےکی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ آئی جی سندھ صورتحال کا نوٹس لیں اور ملزم سکندر کو گرفتارکریں۔









