ونودکامبلی اورسچن ٹنڈولکر کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل کیوں؟

0
204
ونودکامبلی اورسچن ٹنڈولکر کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل کیوں؟

ہاٹ لائن نیوز : کانپتے ہاتھوں، کانپتی آواز اور کمزور جسم کیساتھ ونود کامبلے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہاہے۔

اس ویڈیومیں دونوں سابق کرکٹرزایک دوسرےسےملتےہوئےنظر آ رہے ہیں۔ بھارتی میڈیاکیمطابق یہ ویڈیو منگل کو ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب کی ہے۔ ونود کامبلی نےاپنے کرکٹ کوچ اور گرو رماکانت اچریکر کو خراج عقیدت پیش کرنیکے لیے تقریب میں شرکت کی جہاں انھوں نے انکے لیے ایک گانا بھی گایا۔

یوں تو سچن اور ونود کامبلی بچپن کے دوست ہیں لیکن جو ویڈیو سامنے آئی ہے اس میں ونود کامبلی جسمانی طور پر کمزور نظر آرہے ہیں۔ کامبلی کی خراب صحت ویڈیو میں واضح ہے جس سے مداح متاثرہورہے ہیں۔ لوگ ویڈیو پر کامبلی کی ناکامیوں اور سچن کی کامیابی کا موازنہ کر رہے ہیں، اس لمحے کی جذباتی اہمیت کو بڑھا رہے ہیں۔

Leave a reply