ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کےحوالےسےاہم اعلان

ہاٹ لائن نیوز : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 86.2 ملین ڈالر فراہم کرنیکا اعلان کیا ہے۔
اے ڈی بی کیجانب سے جاری بیان کیمطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 86.2 ملین ڈالر فراہم کریگا، یہ رقم پاکستان کو ترقیاتی قرضوں کی مد میں فراہم کی جائیگی، رقم ایوی ایشن فیول کے مستحکم ذخائر کی تعمیرکیلیے استعمال کی جائیگی۔ شیخوپورہ میں ایوی ایشن فیول کا نجی ذخیرہ قائم کیا جائیگا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ رقم بنیادی ڈھانچے کے قرضے کیلیے موسمیاتی معاونت کے تحت فراہم کی جائیگی، جس سے ہوا بازی کی صنعت کے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے میں مدد ملیگی۔









