ڈیوٹی سےانکارکرنےوالے اہلکاروں کی شامت آگئی

ہاٹ لائن نیوز : 24 نومبر کے احتجاج میں ڈیوٹی سے انکاری اہلکاروں کی شامت آگئی۔
احتجاج کےدوران ڈیوٹی دینے سے انکار کرنیوالے اسلام آبادپولیس کے جوانوں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کی ہدایات پر وفاقی دارالحکومت میں اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے 3 دسمبر کو ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے ڈیوٹی سے غیر حاضر افسران اور اہلکاروں کیخلاف تادیبی کارروائی کا حکم دیا تھا۔
23 سے 26 نومبر تک غیر حاضر رہنیوالے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے انکی فہرستیں فوری طلب کر لی گئی ہیں۔
ڈیوٹی سے غیر حاضر پولیس افسران اور اہلکاروں کو برطرفی کی سزا بھی دی جا سکتی ہے۔








