حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ میں توسیع

0
239
حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ میں توسیع

ہاٹ لائن نیوز : وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

وفاقی وزیرمذہبی امور چوہدری سالک حسین کیمطابق حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ میں 10 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہاہےکہ 3 دسمبر تک موصول ہونیوالی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دی گئی ہیں، کفالت سکیم میں موصول ہونیوالی تمام حج درخواستیں بھی کامیاب قراردی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کوٹے سے زائد درخواستیں موصول ہونے پر قرعہ اندازی کیجائے گی، کفالت سکیم میں موصول ہونیوالی درخواستوں کو بغیر قرعہ اندازی کے کامیاب قرار دیا جائیگا۔

Leave a reply