تصویر وائرل ہونےپر13 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

0
200
تصویر وائرل ہونےپر13 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی

سانگھڑ: نوجوان لڑکی نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی عمر 13 سال ہے جس نے گلے میں پھندا ڈالکرخودکشی کی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مقامی لڑکے نے انکی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیےتحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a reply