اسلام آبادمیں دوبارہ احتجاج کی خبردرست نہیں، شیخ وقاص اکرم

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 7 دسمبر کو دوبارہ اسلام آباد احتجاج سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاہےکہ 7 دسمبر کو دوبارہ احتجاج کیلیے اسلام آبادآنیکی خبریں درست نہیں، پارٹی کے معاملات ہم دیکھیں گے، ہمیں باہرکپڑےدھونےکی ضرورت نہیں، اب بھی ہمارے لوگ لاپتہ ہیں، ہمارے پاس ہرچیزکاریکارڈموجود ہے۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلام آباد میں کارکنوں کی شہادت اور پی ٹی آئی کے بانی کی رہائی کا معاملہ اسوقت ہمارےلیےبڑے چیلنجز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کہنا سراسر جھوٹ ہے کہ ڈی چوک میں گولیاں نہیں چلیں، وزیر دفاع کا بیان تھا کہ جنازے دکھائیں جب کہ ہم نے کل کی پریس کانفرنس میں جنازوں کی فوٹیج دکھائی تھی۔ ہم نے کل تک 12 کارکنوں کی ہلاکت کے اعداد و شمار کی تصدیق کی تھی۔








