اربوں روپے کے ایک کیلے کا ذائقہ کیساتھا؟

ہاٹ لائن نیوز : کرپٹو ٹائیکون جسٹن سن نے 6.2 ملین ڈالر (پاکستانی 1 ارب 72 کروڑ اور 50 لاکھ روپے) میں خریدا ہوا کیلا کھانے کا اپنا وعدہ پورا کر دیا۔
واضح رہے کہ چینی نژاد کرپٹو کرنسی کے بانی نے ایک آرٹ ایونٹ کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ آنے والے دنوں میں اس ‘کیلے’ کو کھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کے ایک ہوٹل میں جسٹن سن نے درجنوں صحافیوں کی موجودگی میں فن پر گفتگو کے بعد کیلا کھایا اور اس آرٹ اور کریپٹو کرنسی میں مماثلت کی وضاحت کی۔
کیلاکھانے کے بعد جسٹن نے کہا کہ اسکا ذائقہ دوسرے کیلوں سے مختلف اور بہتر ہے۔








