گرفتار مظاہرین کےخلاف مقدمات درج کیےجائیں گے

0
199
گرفتار مظاہرین کےخلاف مقدمات درج کیےجائیں گے

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیاہے کہ دارالحکومت میں سڑکیں فوری طور پر کھولی جا رہی ہیں اور بدھ کی صبح تک پی ٹی آئی کے مظاہرین کو بلیو ایریا اور اسلام آباد کے دیگر مقامات سے نکالے جانے کے بعد کھول دی جائینگی۔

رات گئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ بدھ کو اسلام آباد کے اسکول بھی کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کو میٹروبس بھی کھول دی جائیگی، انٹرنیٹ بھی کھولا جائیگا۔ اسلام آباد خالی کرانے میں رینجرز کے کردار کو خوب سراہاگیا۔

بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ وہ اسوقت مفرور ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد سے گرفتار ہونیوالے مظاہرین کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔

Leave a reply