غزہ:ہسپتال پر فضائی حملےمیں متعددفلسطینی شہید

0
170
غزہ:ہسپتال پر فضائی حملےمیں متعددفلسطینی شہید

ہاٹ لائن نیوز : غزہ اور لبنان پر صیہونی فوج کے حملے بڑھ گئے، غزہ کے کمال عدوان اسپتال پر فضائی حملے میں متعدد افراد شہید ہوگئے۔ جنگ زدہ علاقے میں انسانی المیے میں شدت آگئی جب کہ اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں سرد موسم اور سیلاب سے پانچ لاکھ افراد کے متاثر ہونیکا خدشہ ہے۔

صہیونی فوج نے حال ہی میں غزہ کے کمال عدوان اسپتال پر حملہ کیا۔ غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 35 فلسطینی شہید اور 94 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں سیلاب سے 500,000 سے زائد افراد کے متاثر ہونیکا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے خبردار کردیا ہے۔

Leave a reply