ڈرائیوربےقابو : گاڑی اسکول کے طلباءپرچڑھادی

ہاٹ لائن نیوز : چین کے صوبہ ہنان میں ایک پرائمری اسکول کے باہر ایک ڈرائیور نے طالب علموں اور راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی، گاڑی کےحادثے میں متعدد طلباء اور راہگیر زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کیمطابق گاڑی کے ڈرائیور کو اسکول کے باہر سیکیورٹی گارڈ اور طلباء کے والدین نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی، بچے خوف سے چیختے ہوئے دیکھے گئے۔








