مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنےوالی نور زرمینہ

0
271
مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنےوالی نور زرمینہ

ہاٹ لائن نیوز : میکسیکو میں منعقدہ مس یونیورس 2024 کے فائنل مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اداکارہ و ماڈل نور زرمینہ نے عالمی شہرت حاصل کی۔

اس سال، 73 واں مس یونیورس مقابلہ میکسیکو میں ہوا، جس میں عالمی ثقافت، خوبصورتی اور مقابلہ کرنے والوں کے جذبات اور اقدار کی نمائش کی گئی ہے۔

وہیں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ماڈل نور زرمینہ نے ملکی روایت کو اپناتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستانی ثقافت کی فخر سے نمائندگی کی ہے۔ اپنے شاندار لباس اور دلکش موجودگی سے سامعین کو متاثر کرنے کے بعد، وہ مس یونیورس مقابلے کا فائنل جیتنے کے لیے بے تاب ہے۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ ماڈل نور زرمینہ نے مس یونیورس مقابلے میں ٹاپ 10 فائنلسٹ میں جگہ بنائی۔

Leave a reply