جائیداد کے تنازع پر فریقین میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

0
199
جائیداد کے تنازع پر فریقین میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں جائیداد کے تنازع پر 2 فریقین میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقے لنڈی جالندھر میں 2 فریقین میں فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں ایک فریق کے 3 اور دوسرے فریق کا ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ وجہ جائیداد کا تنازعہ بتایا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Leave a reply