دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کی ہدایات

ہاٹ لائن نیوز : ادھر پنجاب میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی ہدایت کر دی گئی، بسوں اور ٹرک اڈوں کی چیکنگ جاری ہے۔
لاہور میں 38 خصوصی اینٹی سموگ سکواڈز کی مدد سے گاڑیوں کی چیکنگ بھی جاری ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں اب سڑک پر نہیں چلیں گی۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات سے بیرونی سرگرمیوں میں نمایاں کمی آئی ہے، ہمیں دھوپ میں کاروبار کرنے کی عادت ڈالنا ہوگی۔









