جگن کاظم کا شہربانو نقوی سے کیا تعلق ہے؟

0
206
جگن کاظم کا شہربانو نقوی سے کیا تعلق ہے؟

ہاٹ لائن نیوز : حال ہی میں، جگن کاظم نے ایک پوڈ کاسٹ میں حصہ لیا جہاں انہوں نے شہربانو نقوی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا شہر بانو نقوی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی میرے شوہر فیصل نقوی کا ان سے کوئی تعلق ہے۔ وہ مجھے محسن نقوی سے بھی جوڑتے ہیں لیکن میں اپنی حقیقی زندگی میں اس شخص سے نہیں ملی ؛ میرے پاس ان کے بارے میں کچھ برا نہیں کہنا ہے کیونکہ میں یہاں کسی سیاسی بحث میں حصہ لینے نہیں آئی ہوں۔

اداکارہ اور میزبان نے مزید کہا کہ میری پوری توجہ تفریح پر ہے۔ اگر محسن نقوی میرے شوہر کے بھائی ہیں تو میرا کیریئر سوالیہ نشان کیوں بن گیا؟ مجھے 24 نیوز میں نوکری مل گئی اور لوگ مجھے فون کر رہے تھے کہ مجھے میرے کنکشن کی وجہ سے نوکری ملی ہے۔ مجھے 24 نیوز سے استعفیٰ بھی دینا پڑا کیونکہ ہر کوئی اس پر بات کرنے لگا۔

شہر بانو نقوی کے رشتے کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’میں کسی ردعمل کے لیے تیار نہیں تھی کیونکہ مجھے کوئی اندازہ نہیں تھا، میں صرف ان کی اس حرکت پر حیران تھی جو انہوں نے خواتین کے لیے کیا، میں نے ان کا شکریہ ادا کیا، قسم کھاتی ہوں، میرا کوئی ایجنڈا نہیں تھا۔

Leave a reply