
ہاٹ لائن نیوز : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک خاتون بیان کرتی دکھائی دے رہی ہے کہ کیسے اس کے شوہر نے صرف ایک ڈرامہ دیکھنے کیوجہ سے اسے طلاق دے دی۔
ویڈیو میں خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے ڈرامہ کبھی میں کبھی تم بہت پسند آیا۔ ایک دن میں یہ ڈرامہ دیکھ رہی تھی کہ میرے شوہر آئے۔ جب اس نے مجھے ٹی وی دیکھتے ہوئے دیکھا تو وہ اپنا ہوش کھو بیٹھا۔ اس نے ٹی وی توڑ دیا اور کہا کہ تم ہر وقت ڈرامے دیکھتی ہو۔ تمہارے پاس کوئی اور کام نہیں ہے اور مجھے طلاق دے دی ہے۔
30 سالہ خاتون نے بتایا کہ میرا شوہر پہلے بھی مجھے مارتا اور تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ میری کوئی اولاد نہیں ہے اور نہ ہی میرے والدین ہیں اس لیے میں ڈرامے دیکھ کر اپنا وقت گزارتی تھی لیکن میرے شوہر اس سے ناراض تھے۔
خاتون کا مزید کہنا ہے کہ اب وہ دوبارہ آباد ہونا چاہتی ہے اور ایک ایسے مرد کی تلاش میں ہے جو اس کی قدر کرے اور اس کی عزت کرے، چاہے وہ اس سے بڑا ہی کیوں نہ ہو۔









