
ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی ڈرامے ‘کبھی میں کبھی تم’ کے خوش کن اختتام نے مداحوں کو خوش کردیا۔
مقامی سینما میں ڈرامے کی نمائش کے موقع پر اداکارہ نادیہ خان کا کہنا تھا کہ ڈرامے کا اختتام جتنا سوچا گیا تھا اس سے کہیں بہتر ہوا۔
اس موقع پر سینما میں رش کو دیکھتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ اس ڈرامے پر فلم بنائی جائے جس میں مصطفیٰ اور شرجینا کی مستقبل کی کہانی دکھائی جائے کیونکہ مصطفیٰ اور شرجینا ساتھ ہوں گے تو لوگ ضرور سینما میں آئیں گے۔
اداکارہ نادیہ خان کی رائے پر ڈرامے کے ڈائریکٹر بدر محمود کا کہنا تھا کہ یہ ممکن نہیں ۔









