
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کے کیوئسٹ محمد آصف نے تیسری بار آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔
کھیلوں کے میدان سے پاکستان کے لیے اچھی خبر آگئی، قطر کے شہر دوحہ میں جاری ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے جیت لیا۔
پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف عالمی سنوکر چیمپئن بن گئے، محمد آصف نے فائنل میں ایرانی کیوئسٹ علی گاراگوزلو کو شکست دی۔









