پارک میں فوٹو شوٹ کرانے والے دلہا دلہن لٹ گئے

ہاٹ لائن نیوز : پارک میں شادی کا فوٹو شوٹ کرانے والے دلہا اور دلہن کو ڈاکوؤں نے نشانہ بنالیا۔
رپورٹ کے مطابق شادی شدہ جوڑا اسلام آباد میں فوٹو شوٹ کے لیے پارک پہنچا تو اچانک ڈاکو وہاں پہنچ گئے اور انہیں لوٹ کر فرار ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق محمد حامد مظہر اپنی نئی دلہن کے ہمراہ پارک میں فوٹو شوٹ کے لیے آئے اور ان کے ساتھ خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔
مذکورہ جوڑا فوٹو شوٹ کرانے میں مصروف تھا کہ ساتھ آنے والے لوگ پارک کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ اچانک ایک نامعلوم شخص آیا اور دلہن کے پہنے ہوئے زیورات، دولہا اور دلہن کے گھر والوں کے موبائل فون، فوٹوگرافرز کا قیمتی کیمرہ اور نقدی چھین کراپنےساتھی کیساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مذکورہ ڈاکو کو گرفتار کر کے مسروقہ مصنوعی زیورات، موبائل فونز اور کیمرے برآمد کر لیے گئے ہیں۔








