تباہ کن سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 211 تک پہنچ گئی

0
167
تباہ کن سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 211 تک پہنچ گئی

ہاٹ لائن نیوز : موسلا دھار بارشوں اور سیلاب نے جنوبی اور مشرقی سپین میں تباہی مچا دی ہے جس میں 211 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کیمطابق سپین میں تباہ کن سیلاب کے بعد صفائی اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ہلاکتوں کی تعداد دو سو گیارہ تک پہنچ گئی ہے جب کہ ہزاروں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب ویلنسیا کا علاقہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ چار روز قبل شدید بارشوں کے بعد سیلاب آیا، جان لیوا سیلاب کے بعد ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

ڈیلی میل کیمطابق عوامی پارکس، باغات اور قبرستان پیر تک بند کردیئے گئے ہیں اور سیلاب زدہ علاقوں سے بے گھر افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

Leave a reply