علی امین گنڈا پور پھر کارکنوں کو چھوڑ کر غائب ہو جائےگا ؛ وزیر دفاع

0
177
علی امین گنڈا پور پھر کارکنوں کو چھوڑ کر غائب ہو جائےگا ؛ وزیر دفاع

ہاٹ لائن نیوز : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور پھر کارکنوں کو چھوڑ کر غائب ہو جائیں گے اور 12 اضلاع سے گزر کر کے پی ہاؤس کے راستے کوہسار پہاڑ پر چڑھنے کے بعد پشاور اسمبلی میں پیش ہوں گے۔ یہ رنگ بازی کا اینڈ ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو آڑے ہاتھوں لیا جنہوں نے گزشتہ روز ایک بار پھر اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دی تھی۔

اسی تناظر میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں کہا کہ علی امین گنڈا پور کارکنوں کو چھوڑ کر غائب ہو جائیں گے اور 12 اضلاع سے گزر کر کے پی ہاؤس کے راستے کوہسار پہاڑ پر چڑھنے کے بعد پشاور اسمبلی میں پیش ہوں گے۔ یہ رنگ بازی کا اختتام ہے۔

Leave a reply