سرکاری سکولوں کو فراہم کتابوں اور کاپیوں کی فروخت کاانکشاف

0
159
سرکاری سکولوں کو فراہم کتابوں اور کاپیوں کی فروخت کاانکشاف

ہاٹ لائن نیوز : سرکاری اسکولوں کو فراہم کی جانے والی کتابیں اور کاپیاں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں کتابیں اور کاپیاں برآمد کرلیں، برآمد شدہ سرکاری اسکولوں کی کتابیں اور کاپیاں ایک گھر میں چھپائی گئی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں 2 ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کیمطابق ملزمان نے سندھ ٹیکسٹ بورڈ اور محکمہ تعلیم کے عملے کا ملوث ہونا بتایا ہے، ملزمان سرکاری اسکول کی کتابیں اور کاپیاں کور بدل کر فروخت کرتے تھے۔

Leave a reply