بابراعظم دنیا کے بہترین بلےبازوں میں سے ایک قرار

0
154
بابراعظم دنیا کے بہترین بلےبازوں میں سے ایک قرار

ہاٹ لائن نیوز: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابر اعظم کو دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک قرار دے دیا۔

کرک انفو کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا کہ دنیا کا کوئی کھلاڑی یہ نہیں کہہ سکتا کہ بابر اعظم کا مستقبل خطرے میں ہے، طویل ترین فارمیٹ میں “عظیم ترین بلے بازوں میں سے ایک” ہونے کا سارا کریڈٹ انہیں دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف مختصر وقفے کے بعد ہم بابر اعظم کو ایک مضبوط کھلاڑی کے طور پر واپس آتے ہوئے دیکھیں گے، ایسا وقت کسی بھی کرکٹر پر آ سکتا ہے اور اس سے نکلنے کے لیے بریک ضروری ہے، بابر ہمیشہ پاکستان کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک رہیں گے۔

Leave a reply